لکھنؤ ،13؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) شمالی پولیس کے انتظام کو بہتر اور سستی تکنیک سے لیس کرنے کے لئے کانپور میں واقع ہندوستانی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ تعاون کرے گا۔پولیس ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ آئی آئی ٹی کانپور کے وفد اور سینئر پولیس حکام کے درمیان مستقبل قریب میں ایم او یوپردستخط کرنے کے لیے یہاں آج میٹنگ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئی آئی ٹی پولیس کواس کی صلاحیتوں میں اضافہ، پولیس کی سائبر صلاحیت میں اضافہ کرنے، سوشل میڈیا لیب قائم کرنے، ریڈیو ہیڈکوارٹرکے مواصلاتی نظام کامطالعہ کرکے مواصلاتی نظام کو بہترکرنے میں تعاون کرے گا۔اس کے علاوہ ادارے پولیس کی ڈرون ٹیکنالوجی کا مطالعہ کرکے اچھی صلاحیت والے سستے ڈرون فراہم کرنے میں بھی تعاون کرے گا۔